آرمی چیف کا دورہ پشاور: جوانوں کو پیشہ ورانہ فرائض پر توجہ مرکوز رکھنے کی ہدایت
یہ سب ہمارے شہداء کی قربانیوں کے طفیل ممکن ہوا، آرمی چیف
آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے پشاور کا دورہ کیا اور کور ہیڈ کوارٹرز میں یاد گار شہدا پر پھول رکھے۔
لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔
پاکس فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے افسروں اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے امن و استحکام کیلئے فارمیشن کی کوششوں کوسراہا اور کہا کہ قوم کی خدمت کرتے ہوئے اپنی پیشہ ورانہ فرائض پرتوجہ مرکوز رکھیں۔
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ یہ سب ہمارے شہداء کی قربانیوں کے طفیل ممکن ہوا، سابقہ فاٹا کے ضم اضلاع میں سماجی و اقتصادی ترقی ہوئی، قوم کی خدمت کرتے ہوئے اپنے فرائض پر توجہ مرکوز رکھیں۔
ISPR
peshawar
Army Chief General Qamar Javed Bajwa
مقبول ترین
Comments are closed on this story.