Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
03 Jumada Al-Awwal 1446  

امریکی وسط مدتی انتخابات: ری پبلکنز کی جیت پاکستان پر بھاری

'جوبائیڈن انتظامیہ بڑی مشکلات میں گھرچکی'
شائع 09 نومبر 2022 03:45pm
تصویر بزریعہ اے ایف پی
تصویر بزریعہ اے ایف پی

امریکا میں جاری مڈٹرم الیکشن کی ووٹنگ کے بعد گنتی کا عمل جاری ہے، لیکن سامنے آنے والے ابتدائی نتائج ری پبلکنز کی جیت کی طرف اشارہ کر رہے ہیں۔

ابتدائی نتائج کے مطابق ری پبلکنز کو ایوان نمائندگان میں 197 جبکہ ڈیموکریٹس کو 173 نشستوں پر برتری ہے۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر ساجد تارڑ نے آج نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابھی امریکی وسط مدتی انتخابات کے مکمل نتائج نہیں آئے، جو نتائج آئے ہیں ان سے ظاہر ہوتا ہے کہ جوبائیڈن انتظامیہ بڑی مشکلات میں گھرچکی ہے۔

![](امریکی مڈٹرم الیکشن، ری پبلکنز کو کانگریس میں واضح اکثریت کی امید)

ان کا کہنا تھا کہ ری پبلکن نے اکثریت حاصل کرلی تو ماحولیاتی تباہی کے حوالے سے امداد روکی جاسکتی ہے، جس سے پاکستان میں سیلاب سے متاثرین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

اب تک موصسول ہونے والے نتائج کے مطابق امریکی معاشرہ تیزی سے پولارائزیزشن کی طرف بڑھتا ہوا نظر آرہا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ ری پبلکنز، ڈیموکریٹس سے ایوان چھین سکتے ہیں، جبکہ سینیٹ میں بھی ری پبلکنز نے ڈیموکریٹس کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

پاکستان

Republicans

US Midterm Elections 2022