Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

بلوچستان میں مخصوص نشستوں پرکاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

مخصوص نشستوں پرپولنگ 14 دسمبر2022 کو ہوگی
شائع 09 نومبر 2022 11:11am
تصویر: سوشل میڈیا
تصویر: سوشل میڈیا

بلوچستان میں 32 اضلاع میں مخصوص نشستوں پر کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں تین دن کی توسیع کردی گئی۔

بلوچستان کے 32 اضلاع میں مقامی حکومتوں کے لئے مخصوص نشستوں (خواتین، مزدور، کسان اور غیر مسلم ) کے انتخابات کے لئے نظرثانی شدہ انتخابی شیڈول جاری کیا گیا ہے۔

الیکشن کمشنر بلوچستان کے اعلامیہ کے مطابق اب امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی 7 سے 12 نومبر تک داخل کروا سکتے ہیں، امیدواروں کی ابتدائی فہرست 14 نومبر کو جاری ہوگی۔

شیڈول کے مطابق امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 15 سے 17 نومبر تک ہوگی، کاغذات نامزدگی کے منظور یا مسترد کیے جانے کے خلاف اپیلیں 18 سے 21 نومبر تک داخل کی جا سکیں گی۔

اپیلیٹ اتھارٹی فیصلے 24 نومبر تک کریں گی امیدواروں کو انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ اور امیدواروں کی حتمی فہرست 28 نومبر کو جاری کی جائے گی۔

صوبے کے 32 اضلاع میں مخصوص نشستوں پر پولنگ 14 دسمبر2022 کو ہوگی۔

ECP

بلوچستان

voting