Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

جنوبی وزیرستان میں تھانے پرمسلح افراد کا حملہ، 2 پولیس اہلکارشہید

مسلح افراد سرکاری اسلحہ سمیت گاڑی ساتھ لے گئے، ذرائع
اپ ڈیٹ 09 نومبر 2022 10:26am
تصویر: پولیس
تصویر: پولیس

جنوبی وزیرستان کی تحصیل برمل کے تھانہ راغزائی پر مسلح افراد نے حملہ کرکے دو پولیس اہلکاروں کو شہید کردیا۔

مسلح افراد کی جانب سے تھانے پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں دو اہلکار سپاہی حمید اور فرمان شہید ہوگئے۔

حملے میں دو پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے، زخمیوں کو فوری طور پر وانا ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا۔ مسلح افراد نے تھانے کی گاڑی کو بھی آگ لگادی ہے۔

اس کے علاوہ ذرائع نے بتایا ہے کہ مسلح افراد سرکاری اسلحہ سمیت گاڑی ساتھ لے گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے لیکن تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

پاکستان

North Waziristan

firing incident