اعظم سواتی کی مبینہ ویڈیو پر سینیٹ کمیٹی نے ڈی جی ایف آئی اے کو طلب کرلیا
پی ٹی آئی سینیٹر اعظم سواتی کی مبینہ ذاتی ویڈیو کے معاملے پر سینیٹ کی کمیٹی نے ڈائریکٹر جنرل وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کو طلب کرلیا۔
سینیٹ میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی تشکیل کردہ خصوصی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں سینیٹر اعظم سواتی اور پی ٹی آئی کے اراکین نے کمیٹی کا بائیکاٹ کیا۔
کمیٹی رکن اور پی ٹی آئی کے سینیٹر محسن عزیز بھی اجلاس میں شریک نہ ہوئے جس کے بعد کمیٹی نے جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری کو بطور کنوینئرمنتحب کر لیا۔
سینیٹ اسپشل کمیٹی نے سواتی کو کمیٹی میں مدعو کرنے کے لئے سینیٹرز کا گروپ بھی تشکیل دے دیا جس میں سینیٹر طاہر بزنجو، حاجی ہدایت خان، دلاورخان اور مشتاق احمد شامل ہیں، گروپ کے اراکین اعظم سواتی کے گھر جا کر انہیں کمیٹی میں آنے کی درخواست کریں گے۔
سینیٹ اسپشل کمیٹی نے اعظم سواتی کی ویڈیو کے معاملے پر ڈی جی ایف آئی اے کو بھی طلب کرلیا، ڈی جی ایف آئی کو ویڈیو پر مکمل رپورٹ کے ساتھ ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
Comments are closed on this story.