اینٹی انکروچمنٹ کے نوٹس کیخلاف فوری سماعت کی درخواست منظور
پولیس کی جانب سے سپریم کورٹ کا نام استعمال کیا جارہاہے، درخواست
سندھ ہائیکورٹ نے نارتھ ناظم آباد میں ستردکانوں کو مسمار کرنے کے نوٹس کیخلاف دکانداروں کی فوری سماعت کی درخواست منظورکرلی۔
درخواست گزار نے موقف اپنایا ہے کہ دکانیں چوبیس گھنٹے میں خالی کرنے کا نوٹس دیاگیا ہے، معاملہ ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے اور حکم امتناع جاری ہوچکا ہے، فریقین دکانیں خالی کرانے کیلیے نئے نئے ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ پولیس کی جانب سے سپریم کورٹ کا نام استعمال کیا جارہاہے، سپریم کورٹ کا کوئی حکم ہے تو وہ اس عدالت میں پیش کیا جائے ،عدالت قرار دے چکی ہے کہ دکانیں تجاوزات نہیں۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ پولیس فاؤنڈیشن اور دکانداروں کے درمیان کرائے کا معاہدہ ہے، پولیس تجاوزات قرار نہیں دے سکتی۔
Sindh High Court
Anti Enchrochment
North Nazimabad
مقبول ترین
Comments are closed on this story.