Aaj News

ہفتہ, جنوری 11, 2025  
11 Rajab 1446  

عبدالقادر کو آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل کرلیا گیا

مرحوم کرکٹر یہ اعزاز پانے والے 7ویں پاکستانی ہیں
شائع 08 نومبر 2022 12:54pm
پاکستانی لیجنڈ عبدالقادر مرحوم
فوٹو۔۔۔۔۔ اے ایف پی
پاکستانی لیجنڈ عبدالقادر مرحوم فوٹو۔۔۔۔۔ اے ایف پی

لیگ اسپن کے فن کوزندہ کرنے والے پاکستان کے سابق لیجنڈری کرکٹر عبدالقادر مرحوم کوانٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ہال آف فیم میں شامل کرلیا گیا۔

آئی سی سی نے ہال آف فیم میں 3 نئے نام شامل کئے جن میں عبدالقادر کا نام بھی شامل ہے۔

عبدالقادر کے علاوہ ویسٹ انڈیز کے شیونرائن چندرپال اور انگلینڈ کی شیرلوٹ ایڈورڈز کو بھی ہال آف فیم میں شامل کیا گیا ہے۔

عبدالقادر آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل ہونے والے 7 ویں پاکستانی ہیں، انہوں نے 171 انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی، ٹیسٹ میں 236 اور ون ڈے میں 132 وکٹیں اپنے نام کیں۔

اس کے علاوہ ظہیر عباس، وقار یونس، عمران خان، حنیف محمد، جاوید میانداد اور وسیم اکرم بھی ہال آف فیم میں آچکے ہیں۔

عبدالقادر جیسا ہنر کسی کے پاس نہ تھا، بیٹسمین کو ایسے دھوکا دیتے کہ کانوں کان خبر نہ ہوتی، انہوں نے اپنے 13 سالہ کیرئیر کے دوران دنیائے کرکٹ میں کئی ان مٹ نقوش چھوڑے۔

عبدالقادر 2019 میں جہان فانی سے کوچ کرگئے لیکن اپنی میراث چھوڑ گئے، انہوں نے لیگ اسپن کے فن کوجدت بخشی، ان کا نام اس ہنر سے ہمیشہ جُڑا رہے گا۔

پاکستان

ICC

hall of fame

abdul qadir

shiv narain chanderpaul

charlotte edwards