Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

عمران خان پر حملہ سب پر حملہ ہے، وزیر خارجہ کا امریکی ٹی وی کو انٹرویو

مستحکم افغانستان خطے کی سلامتی اور ترقی کے لئے نا گزیر ہے
اپ ڈیٹ 08 نومبر 2022 12:57am
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری۔ فوٹو — فائل
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری۔ فوٹو — فائل

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان ملک کے سابق وزیراعظم ہیں، لہٰذا ان پر حملہ سب پر حملہ ہے۔

امریکی ٹی وی سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے بلاول کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک ترقی پذیر ملک ہے جس میں سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی، سیلاب سے پاکستان میں 3 کروڑ سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہوئے ہیں، متاثرین کی بحالی کے لئے ملک اپنے تمام وسائل استعمال کر رہا ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلی ایک بڑا چیلنج ہے، پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں میں شامل ہونے والا ملک ہے جسے تاریخ کے سب سے شدید سیلابی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نےسیلاب متاثرین کے لئے امداد کی اپیل کی، جنہوں نے سیلاب کے بعد پاکستان کا دورہ کیا۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بڑی کامیابی حاصل کی، البتہ مستحکم افغانستان خطے کی سلامتی اور ترقی کے لئے نا گزیر ہے۔

عمران خان پر قاتلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ عمران ملک کے سابق وزیر اعظم ہیں، ان پر حملہ سب پر حملہ ہے۔

climate change

Bilawal Bhutto Zardari

Pakistan Floods

Attack on Imran Khan