Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

شاداب خان نے شاہد آفریدی کا ریکارڈ برابر کردیا

شاداب خان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں 10 کھلاڑیوں کو پویلئن کی راہ دکھا چکے ہیں
شائع 07 نومبر 2022 05:45pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

وائٹ بال میں قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے سابق کپتان شاہد آفریدی کا پورانہ ریکارڈ برابر کردیا۔

شاہد آفریدی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 99 میچز کھیلے جس میں سابق کپتان نے مجموعی طور پر 361 اوورز کرائے۔

آفریدی 2006 سے 2018 کے درمیان 361 کرائے گئے اوورز میں پاکستان کے لئے 97 وکٹس لینے میں کامیاب ہوئے جب کہ انہوں نے ایک وکٹ ورلڈ 11 کی نمائندگی کرتے ہوئے حاصل کی تھی۔

دوسری جانب شاداب خان 2017 سے اب تک مجموعی طور پر 291 اوورز کرا چکے ہیں جس میں نائب کپتان نے پاکستان کے لئے 97 وکٹیں حاصل کرکے شاہد آفریدی کا ریکارڈ برابر کردیا۔

شاداب خان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بنگلادیش کے خلاف مزید دو وکٹوں کا اضافہ کرنے کے بعد پاکستان کے لئے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے شریک گیند باز بن گئے ہیں۔

واضح رہے کہ شاداب خان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں 10 کھلاڑیوں کو پویلئن کی راہ دکھا چکے ہیں اور سیمی فائنل میں وہ ایک وکٹ لے کر آفریدی سے برابر کیا گیا ریکارڈ بھی توڑ سکتے ہیں۔

PCB

Shahid Afridi

shadab khan

T20 WORLD CUP 2022