Aaj News

بدھ, جنوری 01, 2025  
29 Jumada Al-Akhirah 1446  

شین واٹسن کو ٹی 20 ورلڈ کپ فائنل میں کن ٹیموں کا انتظار؟

کسی کو بھی پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کی توقع نہیں تھی
شائع 07 نومبر 2022 04:07pm
سابق آسٹریلوی آل راؤنڈر
سابق آسٹریلوی آل راؤنڈر

سابق آسٹریلوی آل راؤنڈر شین واٹسن نے بھی آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستان اوربھارت کو مدمقابل دیکھنے کی خواہش ظاہرکردی۔

آسٹریلیا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شین واٹسن نے کہا کہ روایتی حریفوں کے درمیان 2007 کے فائنل میں مقابلہ ہوا تھا، اب ہرکوئی ایک بارپھر فائنل میں ان دونوں ٹیموں کو دیکھنا چاہے گا۔

پاکستان ٹیم کے حیران کن طور پر سیمی فائنل میں پہنچنے سے متعلق شین واٹسن کا کہنا تھا کہ کئی مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ ایک ٹیم لائن کراس کرچکی ہوتی ہے پھرایسا راستہ ملتا ہے کہ فائنل جیت جاتی ہے، پاکستان ٹیم سیمی فائنل میں آزاد ہو کرکھیلے گی کیونکہ کسی کو بھی ان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کی توقع نہیں تھی۔

سابق آسٹریلوی کرکٹر نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے وہ 23 اکتوبرکومیلبرن میں پاک بھارت مقابلہ نہیں دیکھ سکے تھے، سب نے یہی کہا کہ یہ بہت اسپیشل میچ تھا۔

پاکستان

ICC

Australia

T20 World Cup

ٰIndia

shane watson