Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

صدر مملکت کا گھوٹکی میں پولیس اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار

عارف علوی نے شہید پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا
شائع 07 نومبر 2022 03:00pm
صدر مملکت عارف علوی
صدر مملکت عارف علوی

صدر مملکت عارف علوی نے گھوٹکی میں پولیس اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو تحفظ ، سلامتی اور ذہنی سکون فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔

صدر مملکت نے شہید پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا اور بلندی درجات کی دعا کی۔

عارف علوی نے شہید پولیس اہلکاروں کے لئے جنت الفردوس اور زخمیوں کے لئے جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔

صدر عارف علوی نے پولیس اہلکاروں کی ہمت اور بہادری کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت اپنے اختیار میں تمام ضروری وسائل بروئے کار لائے، ایسے واقعات سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پولیس اہلکار گھوٹکی میں جدید ہتھیاروں سے لیس 150سے زائد مسلح ڈاکوؤں کے حملے میں شہید ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں: گھوٹکی میں ڈاکوؤں کا پولیس پر حملہ، ڈی ایس پی، 2 ایس ایچ او سمیت 5 اہلکار شہید

شہید ہونے والوں میں ڈی ایس پی اوباڑو عبدالمالک بھٹو، ایس ایچ او میرپور ماتھیلو عبد المالک کمانگر، ایس ایچ او دین محمد لغاری ، اوباڑو تھانہ کے پولیس اہلکار سلیم چاچڑ اور جتوئی پتافی شامل تھے۔

ڈاکوؤں نے کیمپ میں موجود 10 پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنایا اور 3 بکتر بند سمیت 8 پولیس کی گاڑیوں پر قبضہ بھی کرلیا تھا۔

اسلام آباد

President Arif Alvi

Ghotki

police attack