Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اعلیٰ عدلیہ میں ججز کی تقرریاں، پارلیمانی کمیٹی کا اہم اجلاس آج

اجلاس میں سپریم کورٹ کے لئے نامزد ججز کی سفارشات کا جائزہ لیا جائے گا
شائع 07 نومبر 2022 10:39am
فوٹو۔۔۔۔۔ اے پی پی
فوٹو۔۔۔۔۔ اے پی پی

اعلیٰ عدلیہ میں ججز کی تقرریوں سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا۔

اسلام آباد میں ہونے والے پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں سپریم کورٹ کے لئے نامزد ججز کی سفارشات کا جائزہ لیا جائے گا۔

جوڈیشل کمیشن نے سپریم کورٹ کے لئے جسٹس شاہد وحید اور جسٹس سید حسن اظہر کے ناموں کی سفارش کر رکھی ہے۔

پارلیمانی کمیٹی نے جسٹس اطہر من اللہ کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کی منظوری دے رکھی ہے۔

پارلیمانی کمیٹی نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے لئے جسٹس عامر فاروق کے نام کی بھی منظوری دی ہے۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں کمیشن نے سفارشات منظوری کے لئے پارلیمانی کمیٹی کو بھجوائی تھیں۔

Supreme Court

اسلام آباد

Parliamentary Committee on Appointments of Judges