Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

لانگ مارچ کا دوبارہ آغاز، سندھ پولیس اور ایف سی کی نفری واپس اسلام آباد طلب

متوقع امن عامہ کے پیش نظر عوام کو رکاوٹیں درپیش آسکتی ہیں، اسلام آباد پولیس
شائع 06 نومبر 2022 10:22pm
تصویر بزریعہ اے ایف پی
تصویر بزریعہ اے ایف پی

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے آٹھ نومبر کو حقیقی آزادی مارچ کے دوبارہ وہیں سے آغاز کیے جانے کے اعلان کے بعد سندھ پولیس اور ایف سی کی نفری واپس اسلام آباد طلب کی جا رہی ہے۔

اسلام آباد پولیس کی جانب سے معذرت کی گئی کہ آئندہ دو ہفتوں میں عوام کو اسلام آباد میں ممکنہ مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے۔

پولیس کے مطابق متوقع امن عامہ کے پیش نظر عوام کو رکاوٹیں درپیش آسکتی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مطابق تاحال اسلام آباد کے تمام راستے آمدورفت کے لیے کھلے ہیں۔ عوام سے گزارش ہے کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس سے تعاون کریں۔

islamabad police

PTI long march 2022