Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان نے خارجہ پالیسی کو نقصان پہنچایا: قمر زمان کائرہ

سب لوگ پریشان ہیں کہ خان صاحب کیا چاہتے ہیں۔
اپ ڈیٹ 06 نومبر 2022 07:25pm
PPP leader Qamar Zaman Kaira Press Conference | Aaj News

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ عمران خان نے پاکستان کی خارجہ پالیسی کو نقصان پہنچایا، ادارے جب تک عمران خان کے ساتھ ایک پیج پر تھے تب تک سب کچھ ٹھیک تھا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ خان صاحب نے اداروں کو ٹارگٹ پر رکھا ہوا ہے، سب لوگ پریشان ہیں کہ خان صاحب کیا چاہتے ہیں، پہلے شرط رکھ کر بات چیت نہیں کی جاتی۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ پر 8 سال تک کوئی فیصلہ نہیں کیا، جس دن عدالتی حکم پر الیکشن کمیشنر نے کہا کہ جلد اس کا فیصلہ کرنا ہے عمران خان نے الیکشن کمشنر کو گالیاں دینا شروع کردیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پاکستان کی خارجہ پالیسی کو نقصان پہنچایا، پاکستان کی معیشت کو نقصان پہنچایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلاوجہ دوسرے مملک پر الزام لگانا شروع کردیے گئے، عمران خان سے سعودی، ایران، چین، امریکا اور یورب بھی نارض ہیں، صرف خوابوں کے سہارے زندگی نہیں گزر سکتی۔

lahore

Qamar Zaman Kaira

Pakistan People's Party