Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

عمران خان کو گولی مارنے کی دھمکی دینے والا (ن) لیگی عہدیدار گرفتار

رائے قمر نے جلسے میں چئیرمین عمران خان کودھمکی دی تھی
شائع 06 نومبر 2022 01:28pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔ سوشل میڈیا
فوٹو۔۔۔۔۔۔ سوشل میڈیا

حافظ آباد میں جلسے دوران پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو گولی مارنے کی دھمکی دینے والے (ن) لیگ کے عہدیدار کو گرفتار کرلیا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے ضلعی نائب صدر رائے قمر نے جلسے میں چئیرمین عمران خان کودھمکی دی تھی جبکہ اس موقع لیگی رہنما عطا تارڑ سمیت دیگر مقامی قیادت بھی موجود تھی۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی نے (ن) لیگ کے عہدیدار رائے قمر کی جانب سے چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کو سنگین دھمکیاں دینے کا سخت نوٹس لے لیا۔

اس کے علاوہ وزیراعلی چوہدری پرویزالٰہی نے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ساتھ ہی رائے قمر کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دے دیا۔

پرویز الہٰی نے حکم دیتے ہوئے کہا کہ قتل کی دھمکیاں دینے والے کو قانون کی گرفت میں لایا جائے اور عمران خان کو دھمکیاں دینے والے کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی کی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی۔

ن لیگ کے 20 سے زائد افراد کے خلاف مقدمہ درج

ادھر حافظ آباد میں وزیر اعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطا تارڑ،سابق وفاقی وزیر سائرہ افضل تارڑ اور رائے قمر سمیت مسلم لیگ (ن)کے 20 سے زائد افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مسلم لیگ ن کے ضلی صدر محمد بخش تارڑ اور سٹی سیکرٹری کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے، مقدمے میں دہشت گردی سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔

مسلم لیگ (ن)کے ضلعی نائب صدر رائے قمر نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو اپنی تقریر میں قتل کرنے کی دھمکی دی تھی، ملزم رائے قمر نے عمران خان کو واجب القتل کہا تھا۔

سٹی پولیس نے رائے قمر کو گرفتار کر لیا جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

PMLN

arrest

FIR

lahore

rai qamar