Aaj News

ہفتہ, جنوری 11, 2025  
10 Rajab 1446  

سیاسی تکرار نے ایک شخص کی جان لے لی

بحث کے دوران ہاتھا پائی ہوگئی تھی
اپ ڈیٹ 06 نومبر 2022 08:45pm
گوگل میپ
گوگل میپ

مردان میں سیاسی تکرار پر ایک شخص قتل جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔

پشاورسے تیمرگرہ جاتے ہوئے کوسٹر میں سواریوں میں بحث ہوگئی، تو ملزمان نے بابوزئی انٹرچینج پر کوسٹر کو زبردستی روک کر فائرنگ کردی۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق بحث کے دوران ہاتھا پائی شروع ہوگئی، تو ملزم نے فون کرکے اپنے ساتھیوں کو بلا لیا۔

مسافر نے بابوزئی انٹرچینج کے قریب پانچ ساتھیوں کو بلا کر رحیم الدین پر لاتوں گھونسوں سے حملہ کردیا۔ حملہ آواروں میں موجود ایک شخص نے فائر کھول دیا۔

ایف آئی آر میں بتایا ہے کہ 5 ملزمان نے بابوزئی انٹر چینج پر کوسٹر کو زبردستی روک کر فائرنگ کردی۔

ملزمان کی فائرنگ اور تشدد سے سے رحیم الدین نامی شخص جاں بحق جبکہ اس کا بھائی وقاص الدین زخمی ہوگیا۔

زخمی وقاص الدین کی مدعیت میں تھانہ بابوزئی میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

firing

Mardan