Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی پشاور میں کارروائی، جعلی مصالحہ جات برآمد

فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے 2500 کلو سے زائد ملاوٹ شدہ مصالحہ جات برآمد کیے ہیں
شائع 06 نومبر 2022 01:43pm
تصویر/فائل اے پی پی
تصویر/فائل اے پی پی

خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے پشاور میں کارروائی کرتے ہوئے جعلی مصالحہ جات برآمد کرلیے ہیں۔

فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے مطابق پشاور میں چارسدہ روڈ پر مصالحہ جات یونٹ پر چھاپہ مارکرغیر معیاری، ملاوٹ شدہ مصالحہ جات برآمد مکرلیا گیا۔

یونٹ سے 2500 کلو سے زائد ملاوٹ شدہ مصالحہ جات برآمد کیا، جس میں چوکر، غیر معیاری تیل، آٹا، اور مضر صحت رنگوں کا استعمال کیا جارہا تھا۔

فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے بتایا کہ یونٹ میں فوڈ سیفٹی ایس او پیز کی بھی خلاف ورزی کی جارہی تھی اور ملاوٹ شدہ مصالحہ شہر کے مختلف حصوں میں سپلائی کئے جاتے تھے

اس کے علاوہ ملاوٹ شدہ مصالحہ جات تیار کرنے پر یونٹ سربمہرکردیا گیا۔

peshawar

Food Safety Authority