Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایران کا یوکرین جنگ سے قبل روس کو ڈرون فراہم کرنے کا اعتراف

یوکرین جنگ کے دوران روس کو ڈرون دینے کا الزام غلط ہے، وزیرخارجہ
شائع 06 نومبر 2022 09:35am
ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر، تصویر اے ایف پی
ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر، تصویر اے ایف پی

ایران نے یوکرین جنگ سے قبل روس کو ڈرون فراہم کرنے کا اعتراف کرلیا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر کا کہنا ہے یوکرین جنگ کے دوران روس کو ڈرون دینے کا مغربی ممالک کا الزام غلط ہے، یوکرین جنگ سے کئی ماہ قبل روس کو محدود تعداد میں ڈرون فراہم کیے تھے۔

انہوں نے کہا کہ یوکرین کے ساتھ دو ہفتے قبل ایرانی ڈرون کے استعمال سے متعلق الزامات پر بات کرنے پراتفاق ہوا تھا لیکن یوکرین طے شدہ ملاقات سے آخری لمحے پر دستبردار ہوگیا۔

دوسری جانب یوکرینی وزارت خارجہ نے ایرانی وزیر خارجہ کے بیان پر ردعمل سے گریز کیا ہے۔

Iran

Ukraine

russia ukraine conflict