Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم پیر کو دو روزہ دورے پر مصر روانہ ہوں گے

شہباز شریف سمٹ کی سائیڈ لائنز پر کئی عالمی رہنماؤں کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے
شائع 05 نومبر 2022 11:19pm
وزیر اعظم کے ہمراہ وزیر خارجہ ب اور کابینہ کے دیگر اراکین اور اعلیٰ حکام بھی ہوں گے۔ فوٹو — فائل
وزیر اعظم کے ہمراہ وزیر خارجہ ب اور کابینہ کے دیگر اراکین اور اعلیٰ حکام بھی ہوں گے۔ فوٹو — فائل

وزیر اعظم شہباز شریف ”شرم الشیخ کلائمیٹ امپلیمنٹیشن سمٹ“ میں شرکت کے لیے 7 سے 8 نومبر کو مصر کے شہر شرم الشیخ کا دو روزہ دورہ کریں گے۔

وزیر اعظم کے ہمراہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور کابینہ کے دیگر اراکین اور اعلیٰ حکام بھی ہوں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ سربراہی اجلاس اقوام متحدہ کی موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے 27ویں کانفرنس (کوپ ۔27) کے ایک حصے کے طور پر ہو رہا ہے۔

وزیر اعظم 8 نومبر کو اپنے نارویجن ہم منصب کے ساتھ ”کلائمیٹ چینج اینڈ سسٹین ابیبلٹی آف ولنرایبل کمیونٹیز“ پر ایک اعلیٰ سطح کے گول میز مباحثے کی شریک صدارت بھی کریں گے۔

وزیر اعظم اعلیٰ سطح کی تقاریب بشمول اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی ایگزیکٹیو ایکشن پلان کے ابتدائی وارننگ سسٹمز کے آغاز کے لیے گول میز میں بطور اسپیکر بھی شرکت کریں گے اور 7 نومبر کو ”مڈل ایسٹ گرین انیشیٹو سمٹ“ میں شرکت کریں گے۔

شہباز شریف سمٹ کی سائیڈ لائنز پر کئی عالمی رہنماؤں کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔

Shehbaz Sharif

Egypt

COP 27