Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سندھ کے 7 خطرناک ملزمان کے سرکی قیمت مقررکردی گئی

پولیس نے ملزمان اور ان پر درج مقدمات کی تفصیلات جاری کردی
شائع 05 نومبر 2022 03:27pm
تصویر/فائل ــ سندھ پولیس ویب سائٹ
تصویر/فائل ــ سندھ پولیس ویب سائٹ

سندھ پولیس نے7 خطرناک ملزمان کے سرکی قیمت مقررکردی ہے۔

پولیس کے اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل سمیت پولیس کو مطلوب 7 خطرناک ملزمان کی گرفتاری پرپانچ کروڑدس لاکھ روپے سرکی قیمت مقررکی ہے۔

ایس ایس پی اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل بشیراحمد بروہی کی جانب سے ان سات خطرناک ملزمان اور ان پر درج مقدمات کی تفصیلات جاری کردی گئیں۔

بشیربروہی کے مطابق ملزم غلام یاسین بھیو 52 مقدمات میں ملوث ہے جس کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے، کاشف ابڑو عرف انور علی 41 مقدمات میں ملوث ہے جس کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے۔

اکبرعلی بھیو کے 22 مقدمات میں ملوث ہونے پرسر کی قیمت ایک کروڑ روپے، نذیر احمد بھیو بھی 22 مقدمات میں ملوث ہے اس کے سر کی قیمت بھی ایک کروڑ روپے مقرر کردی ہے۔

مجاہد جمالی میرانی عرف کمانڈو کے 21 مقدمات میں ملوث ہونے پر سرکی قیمت 50لاکھ روپے، محمد خان ملاح عرف فوجی 14 مقدمات میں ملوث ہے اس کے سرکی قیمت 30 لاکھ روپے مقرر کی ہے جبکہ ملزم ممتاز علی بھیو 13 مقدمات میں ملوث ہے جس کے سر کی قیمت 30لاکھ روپے مقرر ہے۔

پاکستان

Sindh government

Sindh Police