Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

بلخ شیرمزاری کے جنازے میں شرکت کیلئے دوست مزاری پرول پررہا نہ ہوسکے

دوست محمد مزاری کی رہائی ممکن نہ بنانے پر وزیراعلیٰ پنجاب کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا
شائع 05 نومبر 2022 02:41pm
تصویر: سوشل میڈیا
تصویر: سوشل میڈیا

سابق ڈپٹی اسپیکرپنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کے دادا کے انتقال کے باوجود ان کی پرول پررہائی کے احکامات جاری نہ ہوسکے۔

دوست مزاری کے دادا راجن پورسمیت بلوچستان کی سیاست میں نمایاں مقام رکھنے والے سیاستدان میر بلخ شیرمزاری تھے جو پاکستان کے نگراں وزیراعظم بھی رہے۔

مزیدپڑھیے:سابق نگراں وزیراعظم بلخ شیرمزاری گزشتہ شب انتقال کرگئے

لیگی رہنما عطا تارڑ نے انتہائی قریبی رشتے کے انتقال کے باوجود دوست محمد مزاری کی رہائی ممکن نہ بنانے کے معاملے پر وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

عطا تارڑ نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ پنجاب حکومت بلخ شیرمزاری کے جنازے میں شرکت کرنے کیلئے دوست محمد مزاری کے پرول آرڈرپر ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے۔

لیگی رہنما کے مطابق،“ تاحال دوست مزاری کی رہائی ممکن نہیں ہوسکی، پنجاب حکومت اصرارکر رہی ہے کہ انہیں بیڑیاں اور ہتھکڑیاں لگا کر قیدیوں والی وین میں لے جایا جائے“۔

اس حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا بھی کہنا ہے کہ دوست مزاری کو تدفین میں شرکت کی اجازت دی جائے۔

مزید پڑھیے:دوست مزاری کی درخواست ضمانت پراینٹی کرپشن سے جواب طلب

بلخ شیرمزاری کی نماز جنازہ کل بعد ازنمازظہرآبائی شہرروجھان کے میری گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی۔

پاکستان

dost muhammad mazari

dost muhammad mazzri