Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مردان میں چھت گرنے سے ماں اور بچہ جان کی بازی ہارگئے

دونوں ملبے تلے دب گئے تھے
شائع 05 نومبر 2022 12:04pm
تصویر آج  نیوز
تصویر آج نیوز

مردان میں کمرے کی چھت گرنے سے ماں اوربچہ دونوں جان کی بازی ہار گئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق مردان کے علاقہ کاٹلنگ میں کمرے کی چھت گرنے سے میاں بیوی 2 بچوں سمیت ملبے تلے دب گئے تھے۔

حادثے میں وقار اور 3 سالہ بیٹے کو باحفاظت نکال دیا گیا تاہم بیوی اور 1 سالہ بچہ جاں بحق ہوگئے۔

دوسری جانب پشاور صدرکی حدود منکراو میں کمرے کی چھت گرنے سے 2 خواتین ملبے تلے دب گئیں جنہیں نکال کر زخمی حالت میں اسپتال منقتل کردیا گیا۔

ریسکیو کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

KPK

Mardan