Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

توہین عدالت کیس: عمران خان نے التواء کیلئے درخواست دائر کردی

مقدمے کو فی الحال سماعت کیلئے مقرر نہ کیا جائے، استدعا
شائع 05 نومبر 2022 11:24am
عمران خان، اسکرین گریب
عمران خان، اسکرین گریب

پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے توہین عدالت کیس میں التواء کیلئے سپریم کورٹ درخواست دائرکردی۔

سپریم کورٹ میں عمران خان کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے درخواست دائر کی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ موکل تین نومبر کوافسوسناک واقعہ کی وجہ سے اسپتال میں داخل ہے، جس کے باعث توہین عدالت کیس میں جواب جمع کرانا ممکن نہیں۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ مقدمے کو فی الحال سماعت کیلئے مقرر نہ کیا جائے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے پانچ رکنی لارجر بینچ نے عمران خان کو تفصیلی جواب دینے کی ہدایت کررکھی ہے۔

Supreme Court

imran khan

Contempt of Court

Case