Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی کے فیض آباد میں احتجاج کیخلاف دو مقدمات درج

ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی اور عامر کیانی سمیت 250 سے زائد افراد کو نامزد کیا گیا۔
شائع 05 نومبر 2022 10:47am

فیض آباد میں پی ٹی آئی کے احتجاج کیخلاف دو مقدمات درج کرلیے گئے۔

تھانہ آئی نائن پولیس نے مقدمات میں ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی اور عامر کیانی سمیت 250 سے زائد افراد کو نامزد کرلیا۔

مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ فیض آباد اور آئی جے پی روڈ پر کارکنان نے مظاہرہ کیا، مظاہرین نے ایف سی اور اسلام آباد پولیس پر پتھراؤ کیا۔

متن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مظاہرین نے موٹرسائیکلیں جلائیں اور املاک کو نقصان بھی پہنچایا۔

یاد رہے کہ دونوں مقدمات پولیس کے مدعیت میں درج کیے گئے ہیں۔

پاکستان

PTI protest

faizabad