Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مرضی کا آرمی چیف تقرر کرنا عمران خان کی بہت بڑی حسرت ہے، خواجہ آصف

عمران خان کا بیانیہ کرپشن ختم کرنا تھا تاہم وہ خود کرپشن میں نا اہل ہوگئے
شائع 04 نومبر 2022 07:06pm
Khawaja Asif Media Talk | Firing on Imran Khan | Aaj News

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عمران کی بہت بڑی حسرت ہے کہ وہ آرمی چیف کی تقریری کریں۔

سیالکوٹ میں ورکرز کنوینشن سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان کہتے تھے میں اپنے جلسے میں 20 لاکھ لوگ لے کر آؤں گا لیکن گوجرانوالا پہنچتے پہنچتے لانگ مارچ میں صرف کچھ ہزار لوگ رہ گئے تھے،عمران خان کا لانگ مارچ شارٹ مارچ ہوچکا تھا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ پنجاب حکومت کے ذمے مارچ کی سکیورٹی برقرار رکھنی تھی، دراصل یہ پنجاب حکومت کی ناکامی ہے جب کہ وزیرآباد واقعے کی ایف آئی آر میں بھی تاخیر کی گئی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران ہر چند دن کے بعد اپنا بیانیہ تبدیل کردیتے ہیں، ان کا بیانیہ کرپشن ختم کرنا تھا تاہم وہ خود کرپشن میں نا اہل ہوگئے۔

PMLN

Federal govt

COAS

Khuwaja Asif

Sialkot

Imran Khan Container