Aaj News

اتوار, جنوری 05, 2025  
05 Rajab 1446  

سپریم کورٹ کیلئے جسٹس اطہر من اللہ کے نام کی منظوری

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کیلئے ایک نام کی منظوری۔
اپ ڈیٹ 04 نومبر 2022 06:39pm
جسٹس اطہر من اللہ (فوٹو:فائل)
جسٹس اطہر من اللہ (فوٹو:فائل)

سپریم کورٹ کیلئے جسٹس اطہر من اللہ کے نام کی منظوری دیدی گئی۔

رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی صدرات میں اعلیٰ عدلیہ میں ججز تقرریوں کے حوالے سے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں جوڈیشل کمیشن کی سفارشات کا جائزہ لیا گیا، جس میں کمیٹی نے سپریم کورٹ کیلئے جسٹس اطہر من اللہ کے نام کی منظوری دے دی۔

اجلاس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کیلئے جسٹس عامر فاروق کے نام کی منظوری بھی دے دی گئی۔

اجلاس میں جسٹس شاہد وحید، جسٹس سید حسن اظہر کے ناموں کی منظوری سے متعلق فیصلہ 10 نومبر کو ہونیوالے اجلاس میں کیا جائیگا۔

Supreme Court

Chief Justice Athar Minallah