Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’پی ٹی آئی کا وفاقی حکومت سے استعیفیٰ کا مطالبہ نہیں بنتا‘

حکومت شفاف تحقیقات کیلئے ہر قسم کا تعاون کرے گی، کائرہ
شائع 04 نومبر 2022 05:41pm
اسلام آباد: قمر زمان کائرہ پریس کانفرنس کر رہے ہیں، اسکرین گریب، آج نیوز یوٹیوب
اسلام آباد: قمر زمان کائرہ پریس کانفرنس کر رہے ہیں، اسکرین گریب، آج نیوز یوٹیوب

مشیر امور کشمیر قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا وفاقی حکومت سے استعیفیٰ کا مطالبہ نہیں بنتا، اگر ان کے پاس ثبوت ہیں توسامنے لائے جائیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ حملہ آور موقعے پر پکڑا گیا، کل سے الزام تراشی کا سلسلہ فوری طور پر شروع ہوگیا اور حکومت کی طرف انگلیاں اٹھائی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ حملہ آور اپنی مذموم حرکت میں کامیاب نہیں ہوئے، حکومت شفاف تحقیقات کیلئے ہر قسم کا تعاون کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حفاظت کے لیے پنجاب اور کے پی پولیس اہلکار بھی تعنیات ہیں، پنجاب کی انتظامیہ سے استعیفیٰ کا مطالبہ کیا جاسکتا ہے۔

عمران خان پر حملے کے بعد اسد عمر نے اپنے ویڈیو بیان میں تین احباب کے نام لیے اور ان کے اوپر چارج شیٹ شروع کرتے ہوئے بتایا کہ ہمارے ملزم یہ ہیں ہم ان کیخلاف مقدمہ درج کرانے جا رہے ہیں۔

Federal govt

پاکستان

Qamar Zaman Kaira