Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

ٹیلی کام ملازمین کا قتل: عینی شاہدین نے ملزمان کی شناخت کرلی

ملزمان نے ٹیلی کام ملازمین پراینٹوں اورپتھرسے تشدد کیا تھا، عینی شاہدین
شائع 04 نومبر 2022 01:29pm
مچھرکالونی کا وہ مقام جہاں ٹیلی کام کمپنی کے دونوں  ملازمین کو ہجوم نے تشدد کرکے قتل کیا تھا، تصویر: بی بی سی
مچھرکالونی کا وہ مقام جہاں ٹیلی کام کمپنی کے دونوں ملازمین کو ہجوم نے تشدد کرکے قتل کیا تھا، تصویر: بی بی سی

کراچی کی مقامی عدالت میں عینی شاہدین نے مچھرکالونی میں ٹیلی کام کمپنی کے 2 ملازمین کو تشدد کرکے قتل کرنے والے ملزمان کی شناخت کرلی ہے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت میں مزید 4 ملزمان کی شناخت پریڈ ہوئی جس میں واقعے کے 2 عینی شاہدین نے چاروں ملزمان کو شناخت کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹیلی کام کمپنی ملازمین کا قتل: مشتعل افراد پائیوڈین کو بیہوشی کی دوا سمجھے

عینی شاہد کے مطابق ملزمان نے ٹیلی کام ملازمین پراینٹوں اورپتھرسے تشدد کیا تھا۔

عدالت نے شناخت پریڈ کی کارروائی کو مقدمہ کے ریکارڈ کا حصہ بنادیا۔

یہ بھی پڑھیں: مچھرکالونی قتل کیس: پیش امام کا کردار مثبت تھا، آئی جی

واضح رہے کہ ملزمان کواے ٹی سی نے جسمانی ریمانڈ پرپولیس تحویل میں دے رکھا ہے۔

پس منظر

جمعرات 28 اکتوبر کی صبح مچھر کالونی میں ٹھٹھہ کے رہائشی ٹیلی کام کمپنی کے دو ملازمین کو اغوا کار قرار دے کر سفاکانہ طریقے سے قتل کردیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بیٹے کیلئے انصاف چاہیے۔ ہجوم کے ہاتھوں قتل ٹیلی کام انجینئیر کے والد کا مطالبہ

متوفی ایمن سعید جاوید اور اسحاق جمالی دونوں ٹیلی کام کمپنی کے ملازم تھے اور علاقے میں سگنل چیک کرنے کیلئے آئے تھے۔

دونوں کی آمد پر افواہ پھیلائی گئی کہ بچوں کو اغواء کیا جارہا ہے، مجمع نے دونوں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ان کی موت واقع ہوگئی۔

sindh

Sindh Police

Machar Colony