Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

معظم گوندل عمران خان سے جنون کی حد تک محبت کرتا تھا، اہلخانہ

مقتول معظم کے تین بچوں کا باپ تھا۔
شائع 03 نومبر 2022 09:16pm
معظم گوندل (فوٹو:فائل)
معظم گوندل (فوٹو:فائل)

وزیرآباد میں عمران خان کے مارچ میں شہید ہونے والے معظم گوندل کے اہلخانہ نے کہا ہے کہ معظم گوندل ایک ماہ قبل کویت سے واپس وطن آیا تھا۔

آج نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معظم عمران خان سے جنون کی حد تک محبت کرتا تھا، وہ اپنے آبائی گاؤں سے دوستوں کے ہمراہ لانگ مارچ میں شریک تھا۔

یہ بھی پڑھیں: جاں بحق ہونیوالا معظم کو اہلکاروں کی گولیاں لگیں، عینی شاہد

اہلخانہ کا کہنا تھا کہ مقتول معظم تین بچوں کا باپ تھا جو آج لانگ مارچ میں اس کے ہمراہ موجود تھے۔

معظم گوندل کے بیٹے نے کہا کہ میں پاپا کے پاس کھڑا تھا ، ایک لڑکا آیا اور اس نے گولی ماری۔

دوسری جانب حملہ میں شہید ہونے والے پی ٹی آئی کارکن معظم گوندل کے گھر صف ماتم بچھ گئی ہے۔

pti

PTI workers

Moazam Gondal