Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بشریٰ بی بی بھی ہسپتال پہنچ گئیں

بشریٰ بی بی عمران خان کی عیادت کیلئے شوکت خانم اسپتال پہنچی ہیں
شائع 03 نومبر 2022 07:57pm
فوٹو — اسکرین گریب
فوٹو — اسکرین گریب

سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی عیادت کیلئے ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی شوکت خانم اسپتال پہنچ گئی ہیں۔

اس سے قبل وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے بھی عمران خان کی عیادت کے لئے شوکت خانم اسپتال کا دورہ کیا، ایم پی اے حافظ عمار یاسر اور راسخ الٰہی بھی ان کے ہمراہ تھے۔

پرویز الٰہی نے اسپتال میں عمران خان کی عیادت کی جس دوران پی ٹی آئی چیئرمین نے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں خیریت سے ہوں۔

واضح رہے کہ وزیرآباد سے گزرتے ہوئے اللہ ہو چوک کے مقام پر کنٹینر پر فائرنگ کے نتیجے میں عمران خان اور پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت نو افراد زخمی جب کہ معظم نامی ایک شخص جاں بحق ہوگیا ہے۔

lahore

bushra bibi

Imran Khan Container

Firing on Container