Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان جھوٹا اور منافق ہے: مریم اورنگزیب

25 مئی کوسپریم کورٹ کے فیصلے سے متعلق جھوٹ بولے گئے۔
شائع 03 نومبر 2022 03:56pm
اسلام آباد: وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نیوز کانفرنس کر رہی ہیں، اسکرین گریب، آج نیوز یوٹیوب
اسلام آباد: وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نیوز کانفرنس کر رہی ہیں، اسکرین گریب، آج نیوز یوٹیوب

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان جھوٹا اور منافق ہے، ان کے کتنے چہرے ہیں اس کا اندازہ نہیں ہوسکا۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ جب عمران خان وزیراعظم کی کرسی پر مسلط تھے تو جنرل باجوہ کی تعریفیں کرتے تھے، عمران خان نے عدم اعتماد کو ناکام بنانے کیلئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو غیرمعینہ مدت کی آفر دی۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر وہ کرپشن کے ساتھ تھے تو آپ ان کو کس چیز کی آفر کر رہے تھے- اداروں نے جب فیصلہ کیا کہ سیاست میں کسی قسم کی مداخلت نہیں ہوگی تو اس کے اوپر آپ ان کو کہتے ہیں کہ وہ کرپشن کیخلاف نہیں تھے؟

انہوں نے مزید کہا کہ 25 مئی کوسپریم کورٹ کے فیصلے سے متعلق جھوٹ بولے گئے، ججز کو دھونس اور دھمکیاں دی گئیں،عدالت کہتی ہے عمران نے چھوٹ بولا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنی نااہلی کا بوجھ دوسروں پرڈال رہا ہے،عمران کا مقصد آرمی چیف کی تقرری کو متنازعہ بنانا ہے، وفاقی حکومت شہریوں کے حفاظت کرنا جانتی ہے۔

انہوں نے سوال کیا کہ عمران خان آج کہتا ہے کہ رانا ثناءاللہ قاتل ہے تو پھر اس پر ہیروئن کا کیس بنا کر کیوں جیل میں ڈالا تھا؟

PMLN

Information Minister

Maryam Aurangzeb