Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’عمران خان سندھ میں آئیں گے تو شرجیل میمن کو تین تلوار پر لٹکائیں گے‘

سندھ کی کرپٹ مافیا کے احتساب کے دن قریب ہیں۔
شائع 03 نومبر 2022 03:16pm
بیرسٹر محمد علی سیف، اسکرین گریب، آج نیوز
بیرسٹر محمد علی سیف، اسکرین گریب، آج نیوز

معاون خصوصی اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ شرجیل میمن مسلسل پریس کانفرنسز کرکے اپنے آقاوں کو خوش کرنے کی کوشش کررہے ہیں، جب عمران خان سندھ میں آئیں گے تو شرجیل میمن کو تین تلوار پر لٹکائیں گے۔

بیرسٹر محمد علی سیف نے پشاور میں خیبر یونین آف جرنلسٹ کے پروگرام ”ملاقات“ میں شرجیل میمن پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں پریس کانفرنسز ختم ہوئی تو اب کراچی سے ”شر کی جیل“ بھی پریس کانفرنس کرتا رہتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ کی کرپٹ مافیا کے احتساب کے دن قریب ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ طالبان کیساتھ مذاکرات جاری تھے، دو ملاقاتیں بھی ہوئیں لیکن بعد میں تعطل آگیا۔

طالبان کے ساتھ ملاقات پر بات چیت کرتے ہوئے محمد علی سیف نے کہا کہ مذکرات میں تعطل ہماری یا انکی وجہ سے نہیں آیا بلکہ چند اور وجوہات کی وجہ سے آیا ہے۔

محمد علی سیف نے کہا کہ عمران خان جب اسلام آباد پہنچیں گے اور حکم کرینگے تو ہم یہاں سے روانہ ہونگے اور 10 ماہ تو کیا اگر سال بھی تحریک چلانی پڑی چلائینگے۔

pti

KPK

peshawar

Barrister Mohammad Ali Saif