Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان نے تسلیم کرلیا کہ لانگ مارچ ناکام ہوچکا: شرجیل میمن

فیس سیونگ کیلئے بہانے تلاش کیے جا رہے ہیں۔
شائع 03 نومبر 2022 02:15pm
وزیر اطلاعات شرجیل میمن (فوٹو:فائل)
وزیر اطلاعات شرجیل میمن (فوٹو:فائل)

وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ عمران خان نے تسلیم کر لیا ہے کہ لانگ مارچ ناکام ہو چکا ہے،اب فیس سیونگ کیلئے بہانے تلاش کیے جا رہے ہیں۔

اپنے بیان میں شرجیل انعام میمن نے کہا کہ لانگ مارچ سے مایوس ہو کر عمران خان نے تحریک انتشار کو دس ماہ تک طول دینے کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے یہ اعلان کرکے تسلیم کر لیا کہ ان کا لانگ مارچ ناکام ہوچکا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان اور پی ٹی آئی نام نہاد آزادی مارچ نکال کر برے طریقے سے پھنس چکے ہیں، فیس سیونگ کے لیے بہانے تلاش کئے جا رہے ہیں، عمران خان کا لانگ مارچ جی ٹی روڈ کے چکر لگاتا رہے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ جھوٹا، منافق شخص معصوم پاکستانیوں کو گمراہ کرتا رہا، جھوٹے حلفیہ بیان جمع کر کےعمران خان الیکشن کمیشن اورعدالتوں کو گمراہ کرتا رہا۔

PPP

Sindh government

Sharjeel Memon