Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان نے جنوبی افریقا کو 33 رنز سے شکست دیدی

ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقا نے 9 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 69 رنز بنالیے
اپ ڈیٹ 03 نومبر 2022 10:21pm
فوٹو — آئی سی سی
فوٹو — آئی سی سی
فوٹو۔۔۔ کرک انفو
فوٹو۔۔۔ کرک انفو

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے اہم میچ میں پاکستان نے ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت جنوبی افریقا کو 33 رنز سے شکست دے دی۔

سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں قومی ٹیم کےکپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، قومی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 185 رنز بنائے۔

ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقا کی بیٹنگ کے دوران بارش کے باعث میچ روکنا پڑا اور پھر ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت جنوبی افریقا کو 14 اوورز میں 142 رنزکا ہدف ملا۔ تاہم جنوبی افریقی ٹیم 14 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 108 رنز بناسکی۔

پاکستان کی اننگز

شاداب خان، افتخار احمد، محمد حارث اور محمد نواز نے ہدف مقرر کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ اننگز کے آغاز پر ہی محمد رضوان نے چوکا مارا اور 4 رنز بناکر وین پرنیل کی گیند پر بولڈ ہوگئے، اس کے بعد محمد حارث نے 11 گیندوں پر 28 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی جس میں 3 چھکے اور 2 چوکے شامل تھے۔ کپتان بابر اعظم 6، شان مسعود 2 اور محمد نواز 28 رنز بناکر پویلین لوٹے۔

پاکستانی ٹیم کا اسکور افتخار احمد اور شاداب خان نے سنبھالا، دونوں نے بالترتیب 51 اور 52 رنز کی اننگز کھیلی۔

اس کے علاوہ وسیم جونئیر صفر، حارث 3 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ نسیم شاہ 5 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

جنوبی افریقا کی اننگز

186 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقی ٹیم کو آغاز میں ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، شاہین شاہ آفریدی نے رائیلی روسو اور کوئنٹن ڈی کوک کو آؤٹ کیا اور ساتھ ہی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں 50 وکٹیں مکمل کرلیں۔ جنوبی افریقی بلے باز ٹیمبا 36، ایڈن مرکرم 20 اور ٹرسٹن اسٹب 18 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے 14 رنزدے کر 3 وکٹیں حاصل کیں اور شاداب خان نے 16 رنزکے عوض دو کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔

جنوبی افریقی ٹیم 14 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 108 رنز بناسکی۔

پاکستانی اسکواڈ

پاکستان کرکٹ ٹیم میں کپتان بابر اعظم سمیت نائب کپتان شاداب خان، محمد رضوان، شان مسعود، افتخار احمد، محمد حارث، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف شامل ہیں۔

جنوبی افریقی اسکواڈ

جنوبی افریقا کرکٹ ٹیم میں کپتان ٹیمبا بووما، کوئنٹن ڈی کوک، ریلی روسو، ایڈن مارکرم، ہینرک کلاسن، ٹرسٹن اسٹبس، وین پارنیل، کاگیسو ربادا، اینریچ نورٹجے اور لونگی نگیڈی شامل ہیں۔

گزشتہ روز ٹی 20 ورلڈ کپ میں بنگلا دیش کے خلاف بھارت کی جیت نے پاکستان کے سیمی فائنل تک رسائی کے چانسز کو مزید مشکل بنادیا۔

آسٹریلیا میں جاری ٹی 20 ورلڈ کپ کے گروپ 2 میں بھارت نے 4 میں سے 3 میچز جیت کر 6 پوائنٹس حاصل کیے ہیں جبکہ جنوبی افریقا کے 3 میچز میں 5 پوائنٹس ہیں اور پاکستان ٹیم 3 میچز میں 2 پوائنٹس ہی حاصل کرسکی۔

آج کا میچ جیتنے کے بعد پاکستانکے 4 میچز میں 4 پوائنٹس ہوجائیں گے جبکہ جنوبی افریقا کے 5 اور بھارت کے 6 پوائنٹس ہوں گے۔

پاکستان

ICC

South Africa

sydney

Australia

TOSS

T20 World Cup