Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بیرون ملک منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

لندن بھیجے جانے والے پارسل سے 900 گرام افیون برآمد
شائع 03 نومبر 2022 10:33am
اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ، تصویر: وکی پیڈیا
اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ، تصویر: وکی پیڈیا

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے کارروائی کرتے ہوئے برازیلین شہری سمیت دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر برازیلین شہری سے 1 کلو 560 گرام کوکین برآمد ہوئی ہے جبکہ ملزم کو دوحہ سے آنے والی نجی فلائٹ سے دورانِ تلاشی گرفتار کیا گیا۔

ایک اور کارروائی میں کراچی ناردرن بائی پاس پرکوئٹہ کے رہائشی ملزم سے 180 نشہ آور گولیاں برآمد ہوئی جبکہ لاہور میں واقع کوریئر آفس میں لندن بھیجے جانے والے پارسل سے 900 گرام افیون نکلی، برآمد شدہ افیون کتابوں میں چھپائی گئی تھی۔

ترجمان کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

پاکستان

Anti narcotics force