Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

انتخابی نتائج پر دھمکیاں جمہوریت کیلئے خطرہ ہیں، امریکی صدر

ریپبلکن امیدواروں کی دھمکیوں کے پیچھے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہیں، جوبائیڈن
شائع 03 نومبر 2022 08:36am
نینسی پیلوسی کے شوہر پر حملہ جمہوریت کے لیے خطرے کو ظاہر کرتا ہے۔ تصویر: سی این این
نینسی پیلوسی کے شوہر پر حملہ جمہوریت کے لیے خطرے کو ظاہر کرتا ہے۔ تصویر: سی این این

امریکی صدر نے کہا کہ مڈ ٹرم الیکشن کے نتائج تسلیم نہ کرنے کی دھمکیاں جمہوریت کے لیے خطرہ ہیں۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے واشنگٹن میں خطاب میں کہا کہ غیرجمہوری عناصر کو خبردار کیا کہ کوئی غلطی نہ کرے کیونکہ جمہوریت ہم سب کے لیے بیلٹ پر ہے۔

انہوں نے کہا کچھ ریپبلکن امیدواروں کی دھمکیوں کے پیچھے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہیں اور اسپیکر نینسی پیلوسی کے شوہر پر حملہ جمہوریت کے لیے خطرے کو ظاہر کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نینسی پلوسی کے گھرمیں گھس کر شوہر پر ہتھوڑے سے حملہ

بائیڈن نے کہا کہ انتخابی انکار کرنے والے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے متاثر ہوئے ہیں، سابق صدر ٹرمپ نے 2022 کے انتخابی نتائج کو تسلیم کرنے سے انکار کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہم مل کر کام کریں تو ہماری صلاحیت سے کوئی بھی چیز ہم سے اوپر نہیں ہوسکتی ہے۔

Donald Trump

Joe Biden

United States