Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

زندہ دفن ہوجائیں، انزائٹی یا گھبراہٹ کا انوکھا علاج

روسی کمپنی نے اضطراب اور پریشانی کے شکار مریضوں کیلئے نیا علاج متعارف کروادیا
شائع 02 نومبر 2022 11:36pm

روس کی ایک کمپنی نے پریشانی کو دور کرنے کے لیے انوکھا حل تیار کیا ہے۔

تاہم یہ حل جان کر بہت سے حیران رہ جائیں گے کیونکہ یہ حل کسی خوفناک کہانی سے کم نہیں ہے۔

رپورٹ کے مطابق پریکیٹیڈ اکیڈمی نامی روسی کمپنی نے اضطراب اور پریشانی کے شکار مریضوں کو ایک گھنٹے تک زندہ دفن کرنے کا علاج پیش کردیا۔

اگرچہ سننے میں ہی یہ خوفناک لگتا ہے لیکن کمپنی کو یقین ہے کہ اس سے لوگوں کو ان کے خوف اور پریشانیوں پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

کمپنی آپ کو تابوت میں رکھنے کے بعد آپ کو زمین میں دفن کر دے گی، یہ پورا طریقہ کار سینٹ پیٹرزبرگ روس میں ہوگا۔

اس طریقہ اعلاج کو نفسیاتی تھراپی کا نام دیا گیا ہے کمپنی آپ کو تابوت میں ڈال کر مٹی میں دفن کرنے کے لیے ایک کروڑ 12 لاکھ روپے وصول کرے گی ۔

جبکہ اس کے ساتھ ہی کمپنی ایک سستا پیکج بھی فراہم کرتی ہے یہ پیکج ایک آن لائن ورژن ہے جس کی قیمت پاکستانی 32 لاکھ روپے بنتی ہے۔پیکج خریدنے والا شخص اپنے جنازے کو آن لائن دیکھ سکتا ہے، جنازہ موسیقی اور موم بتیوں سے بھرا ہوا ہوگا۔

کمپنی کی بانی کا کہنا ہے کہ تدفین کی تکنیک مکمل طور پر محفوظ ہے، انہوں نے یہ کہا کہ فرم کی اولین ترجیح اپنے صارفین کی حفاظت ہے۔

Burial therapy

Anxiety

Therapy