Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

یا اللہ، اب ہم سیمی فائنل میں کیسے جائیں گے!!!

ایک بارش اور بوریا بستر گول۔۔۔
شائع 02 نومبر 2022 06:56pm
اسکرین گریب
اسکرین گریب

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت نے بنگلادیش کو ڈک ورتھ لوئس کے تحت پانچ رنز سے ہرا دیا۔ بنگلادیش کی شکست کے بعد پاکستان کی سیمی فائنل تک پہنچنے کے امکان مزید کم ہوگئے۔

گرین شرٹس اب اپنے دونوں میچز جیت بھی گئے تو بھی انحصار جنوبی افریقا اور بھارت کی اپ سیٹ شکست پر ہوگا۔

جنوبی افریقا نیدر لینڈز سے جیت گیا تو پاکستان کو زمبابوے کی بھارت کے خلاف فتح درکار ہوگی، اس میچ میں اگر بارش بھی ہوگئی تو بھی بوریا بستر گول۔

ٹیم پاکستان اب بہتر کارکردگی کے ساتھ ساتھ معجزے کی بھی منتظر ہے۔

semi final

پاکستان

T20 WORLD CUP 2022