Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

جیکب آباد: غیرت کے نام پر 2 افراد کو قتل کردیا گیا

واقعہ گاؤں خان محمد برڑو میں پیش آیا۔
شائع 02 نومبر 2022 02:59pm
جیکب آباد (بشکریہ: گوگل میپ)
جیکب آباد (بشکریہ: گوگل میپ)

جیکب آباد میں غیرت کے نام پر دو افراد کو فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا۔

جیکب آباد کے گاؤں خان محمد برڑو میں چچا نے غیرت کے نام پر اپنی بھتیجی اور نوجوان ماجد برڑو پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں دونوں موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر نوجوان کی لاش سول اسپتال منتقل کردی۔

دوسری جانب مقتولہ لڑکی کی لاش نہ مل سکی ہے۔

پاکستان

sindh

Jacobabad