Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک میں مارشل لاء ہوتا تو عمران خان دندناتے نہ پھر رہے ہوتے: عظمیٰ بخاری

عمران خان کو بڑا شوق ہے مارشل لا لگوانے کا، ان کا یہ شوق پورا نہیں ہوگا۔
شائع 02 نومبر 2022 02:32pm
لاہور: مسلم لیگ ن رہنما عظمیٰ بخاری پریس کانفرنس کر رہی ہٰیں، اسکرین گریب، آج نیوز یوٹیوب
لاہور: مسلم لیگ ن رہنما عظمیٰ بخاری پریس کانفرنس کر رہی ہٰیں، اسکرین گریب، آج نیوز یوٹیوب

مسلم لیگ ن رہنما عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ عمران خان پاکستان کو سری لنکا بنانا چاہتے تھے، لاڈلے کو مارشل لاء کا نیا شوق آیا ہے جو ناقابل برداشت ہے۔

لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ملک میں مارشل لاء ہوتا تو آپ دندناتے نہ پھر رہے ہوتے، عمران خان کو پتا ہی نہیں کہ مارشل لاء کیا ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر آج مارشل لاء ہوتا تو آپ کسی کال کوٹھری میں پھینک دیے گئے ہوتے، عمران خان کو بڑا شوق ہے مارشل لا لگوانے کا، ان کا یہ شوق پورا نہیں ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مشرف دور میں میڈیا ہاؤسز پر پابندی لگی تو عمران خان اس وقت مشرف کے پولنگ ایجنٹ تھے۔

PMLN

imran khan

uzma bukhari