Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

گردوغبار، دھویں نے لاہورکو دنیا کا پہلا آلودہ ترین شہر بنا دیا

محکمہ تحفظ ماحولیات کے مطابق لاہور کا ائیر کوالٹی انڈیکس 274 ہے
شائع 02 نومبر 2022 12:04pm

گردوغباراور دھویں میں اضافے کے بعد لاہور آلودہ شہروں کی عالمی فہرست میں آج پہلے نمبر پرآگیا۔

گردوغبار اور دھویں کے بادلوں نے لاہور شہر میں ڈیرے ڈال لیے ہیں، جس کے باعث ہر کوئی بیمار ہو رہا ہے جبکہ اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے۔

شہرمیں ائیر کوالٹی لیول بڑھنے سے شہری سانس، جلد اور آنکھوں سمیت مختلف امراض کا شکار ہورہے ہیں جبکہ اسموگ سے بچاؤ کیلئے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ماسک لگانا بے حد ضروری ہے۔

محکمہ تحفظ ماحولیات کے مطابق لاہور کا ائیر کوالٹی انڈیکس 274 ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے کارروائیوں کے دوران تین انڈسٹریل یونٹ سیل کردیئے، ایک کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج کیا گیا جبکہ تین یونٹس کو جرمانے عائد کئے گئے ہیں۔

lahore

Air pollution

air quality index