Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بابرغوری کیخلاف تحقیقات: سندھ ہائیکورٹ نامکمل جواب جمع کرانے پر برہم

عدالت نے 15 دسمبر کو جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا
شائع 02 نومبر 2022 11:21am
تصویر: ٹوئٹراکاؤنٹ
تصویر: ٹوئٹراکاؤنٹ

سندھ ہائی کورٹ میں ایم کیوایم رہنما بابرغوری کے خلاف جاری انویسٹی گیشن سے متعلق پولیس اور دیگر اداروں کے نامکمل جواب جمع کرانے پر آئی جی سندھ، محکمہ اینٹی کرپشن، نیب اوردیگر سے رپورٹ طلب کرلی۔

بابرغوری کے خلاف جاری انویسٹی گیشن سے متعلق درخواست سماعت ہوئی جس میں پولیس اوردیگراداروں کی جانب سے نامکمل جواب جمع کرانے پرعدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔

عدالت نے آئی جی سندھ، محکمہ اینٹی کرپشن، نیب سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے تھانوں کا جواب جمع نہیں کرایا، توآئی جی کوطلب کریں گے۔

عدالت نے کہا کہ پورے صوبے میں آئی جی آفس ہے، توالگ الگ تھانوں سے کیوں جواب جمع کرائے جارہے ہیں؟ عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ آئی جی سندھ کو پیغام پہنچا دیں۔

اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر، ڈپٹی اٹارنی جنرل نے مہلت طلب کی جس پرعدالت نے فریقین کو 15 دسمبر کو جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

وکیل کا کہنا تھا کہ بابرغوری کے خلاف جوتحقیقات جاری ہیں تفصیلات طلب کی جائیں کیونکہ بابرغوری نے سندھ ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت لے رکھی ہے۔

MQM Pakistan

Sindh High Court

Babar Khan Ghauri