Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرریوں کا اہم اجلاس آج

8 رکنی کمیٹی جوڈیشل کمیشن کی سفارشات کا جائزہ لے گی
شائع 02 نومبر 2022 10:33am
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرریوں کا اہم اجلاس آج ہونے جا رہا ہے ، 8 رکنی کمیٹی جوڈیشل کمیشن کی سفارشات کا جائزہ لے گی۔

پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرریوں کے اجلاس میں جوڈیشل کمیشن کی سفارشات کا جائزہ لیا جائے گا ۔

جوڈیشل کمیشن نے سپریم کورٹ کے لئے جسٹس شاہد وحید، جسٹس اطہرمن اللہ اورجسٹس سید حسن اظہر کے ناموں کی سفارش کی ہے جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے لئےجسٹس عامرفاروق کا نام نامزد کیا ہے ۔

8رکنی پارلیمانی کمیٹی کے گزشتہ اجلاس کی صدارت سینیٹر اعظم سواتی نے کی تھی ، ممبران میں فاروق ایچ نائیک ،رانا مقبول ،سرفراز بگٹی ،رانا ثناء اللہ ،نوید قمر ،فہمیدہ مرزا اور محمد عاصم نذیر شامل ہیں۔

اسلام آباد

Islamabad High Court

judicial commission

Parliamentary Committee on Appointments of Judges