Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سابق امریکی صدر کو سپریم کورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا

ٹرمپ کے ٹیکس ریٹرن کانگریس کمیٹی کو دینے سے متعلق عدالتی فیصلہ معطل
شائع 02 نومبر 2022 08:47am
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، تصویر: سی این این
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، تصویر: سی این این

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سپریم کورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا۔

امریکی سپریم کورٹ نے ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹیکس ریٹرن کانگریس کمیٹی کو دینے سے متعلق عدالتی فیصلے کو معطل کردیا۔

گزشتہ ہفتے فیڈرل اپیل کورٹ نے آئی آر ایس کو دستاویزات کمیٹی کو دینے کی اجازت دی تھی۔

حکم سے 8 نومبر کے مڈٹرم الیکشن سے پہلے دستاویزات جاری ہونے کی راہ ہموار ہوئی تھی جبکہ اپیل کورٹ کے فیصلے کے خلاف ڈونلڈ ٹرمپ نے سپریم کورٹ میں ایمرجنسی اپیل دائر کی تھی۔

سپریم کورٹ نے کہا جب تک میرٹ پر حکم کے لیے درکار معلومات موجود نہ ہوں فیصلہ معطل رہے گا۔

ایوان کی کمیٹی 10نومبر تک اپنے دلائل کے فوری بعد فیصلہ سنائے۔

Donald Trump

United States