Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان کی کامیابی، ن لیگ نے نوٹی فکیشن رکوانے کیلئے الیکشن کمیشن سے رجوع کرلیا

عمران خان توشہ خانہ ریفرنس میں نااہل قرار دئیے گئے، درخواست
شائع 01 نومبر 2022 06:03pm
عمران خان (فوٹو:فائل)
عمران خان (فوٹو:فائل)

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے عمران خان کی ضمنی انتخابات میں کامیابی کا نوٹی فکیشن رکوانے کے لئے الیکشن کمیشن سے رجوع کرلیا۔

ن لیگی ایم این اے علی گوہر بلوچ نے الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کرا دی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان توشہ خانہ ریفرنس میں نااہل قرار دئیے گئے۔

درخواست کے متن کے مطابق عمران خان نااہلی کے بعد جاری اسمبلی کا حصہ نہیں بن سکتے، عمران خان نااہلی کے بعد الیکشن لڑنے کے اہل نہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے الیکشن کمیشن عمران خان کی کسی نشست پر کامیابی کو نوٹفیکشن جاری نہ کرے۔

PMLN

imran khan

by-election