Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو 20 رنز سے شکست دیدی

نیوزی لینڈ کی ٹیم 180 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنا سکی
شائع 01 نومبر 2022 05:20pm
فوٹو — آئی سی سی
فوٹو — آئی سی سی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ اسٹیج مقابلے میں سابق چیمپیئن انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو 20 رنز سے ہرا دیا۔

دی گابا میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا جس میں انگلش ٹیم نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز بنائے۔

میچ کی پہلی اننگ میں انگلینڈکی جانب سے کپتان جاس بٹلر 73، ایلکس ہیلز 52 اور لونگسٹن 20 رنز اسکور کرکے نمایاں رہے۔ بولنگ میں کیویز کے فورگوسن دو، سودھی اور سینٹنر نے ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم انگلینڈ کی جانب سے دیے گئے 180 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنا سکی۔

دوسری اننگز میں بلے بازی کرتے ہوئے کیویز کے گلین فلپس 62، کپتان کین ولیئمسن 40 اور سینٹنر 16 رنز بنا سکے جب کہ گیند بازی میں انگلینڈ کے سیم کرن اور کرس ووکس دو، دو اور بین اسٹوکس ایک شکار کرنے میں کامیاب رہے۔

ایونٹ میں انگلینڈ کی جیت کے بعد گروپ اے پوائنٹس ٹیبل میں تبدیلی آئی ہے تاہم نیوزی لینڈ کی پہلی پوزیشن بر قرار ہے۔ انگلینڈ دو پائنٹس سمیٹنے کے بعد گروپ اے میں دوسرے نمبر آگیا ہے جب کہ آسٹریلیا کم نیٹ رن ریٹ کے باعث پانچ پوائنٹس ہونے کے باوجود تیسری پوزیشن پر آگیا ہے۔

New Zealand

England

T20 WORLD CUP 2022

gaba