Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان کا مستقبل تاریک ہے: سعید غنی

عمران خان الیکشن کمیشن کو متنازع کرنا چاہتے ہیں
شائع 01 نومبر 2022 03:05pm
کراچی: صوبائی وزیر سعید غنی اور ناصر حسین شاہ پریس کانفرنس کر رہے ہیں: اسکرین گریب، آج نیوز یوٹیوب
کراچی: صوبائی وزیر سعید غنی اور ناصر حسین شاہ پریس کانفرنس کر رہے ہیں: اسکرین گریب، آج نیوز یوٹیوب

صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا ہے کہ عمران خان کا مستقبل تاریک ہے، اسٹیبلشمنٹ نے خود کو سیاست سسے الگ کرلیا ہے۔

کراچی میں ناصر حسن شاہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ عمران خان نے اپنے دور میں اقتدار میں انتخابات کیوں نہیں کروائے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان الیکشن کمیشن کو متنازع کرنا چاہتے ہیں، عمران خان کو ملک و قوم سے محبت نہیں، وہ صرف اور صرف اقتدار چاہتے ہیں۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ عمران خان کی ذہنیت آمرانہ ہے، عمران خان خود اپنے مارچ کو خونی مارچ کہہ رہے ہیں، عمران خان کا ٹرک جب کراچی پہنچے گا تو خالی ہوگا۔

اس موقع پر سعید غنی نے مزید کہا کہ عمران خان کوبھارت اوراسرائیل سےفنڈنگ ہوئی، عمران خان ہمارےمعاشرےکوتباہ کررہےہیں،عمران خان ملک دشمنوں کےایجنڈےپرعمل کر رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ارشدشریف کی شہادت کوسیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیاگیا، عمران خان نےاداروں کیخلاف مہم چلائی۔

PPP

Nasir Hussain Shah

Saeed Ghani

sindh