Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

این اے237 کراچی میں دھاندلی: پی ٹی آئی کی درخواست پرفیصلہ محفوظ

درخواست کے ساتھ کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا گیا، چیف الیکشن کمشنر
شائع 01 نومبر 2022 12:38pm
فوٹو۔۔۔ اے ایف پی
فوٹو۔۔۔ اے ایف پی

الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخاب میں کراچی کے این اے 237 ملیرمیں مبینہ دھاندلی اور بدامنی سےمتعلق پی ٹی آئی کی درخواست پرفیصلہ محفوظ کرلیا۔

چیف الیکشن کمشنرسکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن نے سماعت کی۔

درخواست گزارکا کہنا تھا کہ ملیرضمنی انتخاب کے دوران پی ٹی آئی کے ایم پی اے پر20 سے25 افراد نے حملہ کیا، ویڈیوزبھی موجود ہیں،مقدمہ آج تک درج نہیں کیا گیا۔

چیف الیکشن کمشنرنے کہا کہ درخواست کےساتھ کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا گیا۔

الیکشن کمیشن میں ممبرخیبرپختونخوا نے کہا کہ جہاں آپ کے امیدوار جیت گئے،وہاں سب ٹھیک جہاں ہارگئے وہاں شفافیت نہیں ہے؟،ہارجائیں تو الیکشن کمیشن کی کارکردگی آپ کو خراب نظرآتی ہے، آپ کوکوئی مسئلہ ہے تو الیکشن ٹریبونل میں جائیں،ایف آئی آردرج نہیں ہورہی توسیشن کورٹ سے رجوع کریں۔

خصوصی سیکرٹری الیکشن کمیشن نے ترید کرتے ہوئے بتایا کہ واقعہ پولنگ اسٹیشن کے باہر پیش آیا تھا جس کی ایف آئی آردرج ہے، پولیس کی تحقیقاتی کمیٹی کام کر رہی ہے۔

الیکشن کمیشن نے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

ECP

imran khan

Election commission of Pakistan

NA 237