Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: چھ سالہ بچی کے ساتھ ماموں کے ریپ کی تصدیق

گزشتہ روزوالدہ نے پولیس میں شکایت درج کروائی تھی
شائع 01 نومبر 2022 12:04pm
علامتی تصویر
علامتی تصویر

پولیس سرجن نے کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن کی رہائشی 6 سالہ بچی کے ساتھ ریپ کی تصدیق کردی ہے۔

پولیس نے بچی کو تشدد کا نشانہ بنانے کے الزام میں اس کے ماموں اوراہلیہ کو گزشتہ روز نیو ٹاؤن سے گرفتار کیا تھا۔

بچی کی والدہ نے اپنے بھائی اور اس کی بیوی سمیت 3 افراد پر بیٹی کو تشدد کا نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا تھا تاہم بچی کو جب طبی معائنے کے لیے جناح اسپتال لے جایا گیا تو پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ نے معائنے کے بعد بچی کو ریپ کا نشانہ بنانے کی بھی تصدیق کردی۔

مزیدپڑھیے:کراچی: چھ سالہ بچی سے رشتہ دار کا مبینہ ریپ و تشدد

ڈاکٹرکے مطابق بچی کے جسم پرتشدد کے نشانات پائے گئے ہیں ۔

پولیس نے گزشتہ روز مقدمہ درج کرتے ہوئے بچی کے ماموں سلمان اور اس کی اہلیہ ثمرین کو گرفتار کیا تھا جبکہ تیسرے نامزد ملزم سلمان کے دوست غفار کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ایسٹ سے واقعےکی مکمل رپورٹ طلب اور ملزمان کی جلد گرفتاری ممکن بنانے کی ہدایت کی تھی۔

گزشتہ روزپولیس سرجن کاکہنا تھا کہ بچی بہت زیادہ نفسیاتی صدمے سے گزری ہے۔

karachi

Child Rape

Rape Case