Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’باجی اب ابا جی کوپھنسائیں گی‘، شہباز گل کا مریم نواز پر الزام

پی ٹی آئی رہنما نےنواز شریف کی ٹویٹس مریم سے منسوب کردیں
شائع 01 نومبر 2022 11:37am

پی ٹی آئی رہنما شہبازگل نے عمران خان کے خلاف قائد ن لیگ نواز شریف کی ٹویٹس کو مریم نواز سے منسوب کردیا۔

گزشتہ روزٹویٹس کے سلسلے میں سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ،”شہباز شریف سے کہہ دیا ہے یہ (عمران خان) دو ہزارکا جتھہ لے آئے یا 20 ہزار کا، نہ اس فتنے کا کوئی مطالبہ سننا ہے نہ ہی اسے کوئی فیس سیونگ دینی ہے جس کے لیے یہ بیتاب ہے۔ وزیر اعظم کو اپنی تمام تر توجہ عوامی خدمت پر مرکوزرکھنی چاہیے“۔

مزید پڑھیے:’شہباز کو کہہ دیا یہ دو ہزار لائے یا 20 ہزار اس کا کوئی مطالبہ نہیں سننا‘

پی ٹی آئی حقیقی آزادی مارچ کے حوالے سے نوازشریف کا کہنا تھا کہ 10 لاکھ لانے کا دعویٰ کرنے والا ابھی تک دو ہزار بندے اکٹھے نہیں کر سکا۔

نوازشریف کی یہ ٹویٹس ملکی میڈیا میں نمایاں طور پراجاگرکی گئیں اور سوشل میڈیا پربھی اس حوالے سے تبصرے کیے گئے جس کے بعد تحریک انصاف کے رہنما شہبازگل نے دعویٰ کیا کہ یہ تمام باتیں نواز شریف کے اکاؤنٹس سے مریم نواز کررہی ہیں۔

شہبازگل نے نوازشریف کی ٹویٹ کوری ٹویٹ کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ مریم نواز والد کے فون اورٹوئٹرہینڈل کو کنٹرول کررہی ہیں ۔

انہوں نے لیگی نائب صدر کو ”باجی“ کہتے ہوئے لکھا، ”باجی اب ابا جی کوپھنسائیں گی۔ آج کل باجی کے ہتھے ابا جی کا فون اورٹوئٹراکاؤنٹ چڑھا ہوا ہے۔ جو باتیں باجی اپنے اکاؤنٹ سے نہیں کرسکتیں وہ ابا جان کے اکاؤنٹ سے کررہی ہیں“۔

شہباز گل نے مزید لکھا کہ،”باجی ہم آپ کے ابا کو بھی جانتے ہیں اوران کے لکھنےکو بھی، باجی ہرچیز میں دھوکہ“۔

سوشل میڈیاصارفین نے شہباز گل کے اس دعوے کے تناظرمیں سیاسی وابستگی مدنظررکھتے ہوئے تبصرے کی، جہاں بیشتر نے پی ٹی آئی رہنما کے موقف کی تائید کی وہیں بہت سے انہیں تنقید کا نشانہ بناتے بھی نظرآئے۔

Nawaz Sharif

Maryam Nawaz

shahbaz gill

PTI long march 2022